هفته,  12 اکتوبر 2024ء
انتقام کی سیاست دفن کر کے خدمت کی سیاست دوبارہ شروع کریں گے،مریم نواز

گوجرانوالہ(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آ رگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم انتقام کی سیاست کو دفن کرکے خدمت کی سیاست دوبارہ شروع کریں گے ۔

تفصیلات کےمطابق مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ والو!آپ کو مبارک ہو 8فروری کو آپ 20 کی 20 سیٹیں جیتیں گے،نوازشریف کی غیر موجودگی میں گوجرانوالہ نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا، وہ جلسہ جس نے بازی پلٹ دی وہ جلسہ بھی گوجرانوالہ میں ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو گوجرانوالہ کے لوگوں نے مار بھگایا، نوازشریف اپنے وعدے کے مطابق ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، نوازشریف نے اگر آپ کو گھر بنا کر دینے کا کہا ہے تو دیں گے، ہم انتقام کی سیاست دفن کر کے خدمت کی سیاست دوبارہ شروع کریں گے، 8فروری کا سورج ترقی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، آپ کی تقدیر بدلنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے،پاکستان کو تباہ کرنیوالا وائرس ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ گوجرانوالہ کے لوگوں کے جوش وجذبے کو میرا سلام۔ اگر آپ مجھ سے لو کرتے ہیں تو نوازشریف کا آپ کو” لو یو ٹو”۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں نوجوان ان کے ساتھ ہیں۔ یہ ہے اصل یوتھ جو آج میرے سامنے موجود ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ن لیگ کے دور میں کرپشن سب سے کم تھی۔ ہمارے دور میں روٹی اور آٹے کی قیمت بھی سب سے کم تھی۔ چینی،گھی،پٹرول اور بجلی کی قیمت بھی سب سے کم تھی،کیا نہیں تھی؟

مزید خبریں