اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بجلی کی بنیادی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی آگیا۔پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ میں اضافہ مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ہرلحاظ سے عوام دشمن ہے جسے ہر دوسرا حکومتی اقدام ثابت کر رہا ہے، بجلی کی بنیادی قیمت میں ہوشربا اضافے سے نہ صرف عوام کی قوت خرید متاثر ہو گی بلکہ گھریلو معیشت کا جنازہ نکل جائے گا، عوامی مینڈیٹ سے محروم اقتدار پر قابض حکمرانوں کا ہدف عوام، متوسط طبقہ اور تنخواہ دار طبقہ ہے، عوام کو 8 فروری کو ظلم کے راج کو مسترد اور عمران خان اور ان کی جماعت کوووٹ کےذریعے منتخب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران ریاض پر امانت میں خیانت کا مقدمہ ختم، دوسرےمقدمے میں دوبارہ گرفتار