اتوار,  14  ستمبر 2025ء
مجھے یقین نہیں آ رہا بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا کہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کریں گے تو کچھ شرائط ہوں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی قانونی، اخلاقی جواز نہیں تھا، آئی ایم ایف ہمارے ہاں چینی اور سبزیوں کی قیمتوں کا تعین کر رہا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ چند دنوں میں بجٹ کے اثرات سے عوام تلملا اٹھیں گے، بجٹ کے بعد کئی ملین لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کب اور کیسے ہوگی؟ نعیم بخاری نے بتادیا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس موقع پر جو کر رہی ہے وہ بلیک میلنگ کے زمرے میں آتا ہے، پیپلز پارٹی اپنے مطالبات منوانا چاہتی ہے، آپ ان کے ساتھی ہیں تو ڈٹ کے ان کے ساتھ رہیں۔

مزید خبریں