اسلا م آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی کے پرانی ساتھی نعیم بخاری نے کہاہے کہ انہوں نے نہ تو پی ٹی آئی چھوڑی اور نہ ہی عمران خان کا ساتھ چھوڑاہے۔عمران خان جیل سے باہر تب آئیں گے جب بڑی عدالتیں چاہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق نعیم بخاری نے کافی عرصے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ وہ آج بھی عمران خان کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک کیس کی ذمہ داری حامد خان کو سونپی مگر وہ درست انداز میں کیس کا دفاع نہ کرسکیں۔جس کے بعد بابر اعوان کو کیس دیا گیا۔نعیم بخاری نے کہا کہ بابراعوا ن جونیئروکیل تھے اس لئے ان کے پیچھے کھڑا نہیں ہوسکتا تھا۔لہٰذا اعتراض کے بعد کیس مجھے دیدیا گیا اور ہم جیت گئے۔انہوںنے کہا کہ ایک دن جہانگیر ترین کے گھر پر ملاقات جاری تھی۔اس دوران عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی پر بات ہوئی۔جہانگیر ترین نے پوچھا کہ ان کے کیس میںکیا ہوسکتاہےجس پر صاف بتایا کہ جہانگیر ترین نااہل ہوجائیں گے۔اس بات پر جہانگیر ترین بھی ناراض ہوگئے۔
مزید پڑھیں: صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان لاہور سے گرفتار
نعیم بخاری نے کہا کہ وہ کور کمیٹی کے ممبر تھے عدم اعتماد کے بعدرائے لی گئی تو استعفےٰنہ دینے کا مشورہ دیا جو نہ مانا گیا۔انہوںنے کہا کہ وہ شاہ محمود قریشی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کےحق میں تھے لیکن مشور ہ نہیں مانگا گیا۔
نعیم بخاری نے واضح کیا کہ انہوںنے نہ تو پارٹی چھوڑی اور نہ ہی عمران خان کا ساتھ چھوڑا۔عمران خان نے کوئی ڈیوٹی نہیں لگائی تو سائیڈ پر ہوگیا۔انہوںنے کہا دعویٰ کیا کہ عمران خان تب باہرآئیںگے جب بڑی عدالتیں چاہیں گی۔