جمعرات,  02 جنوری 2025ء
ایم کیو ایم کے بغیر حکومت بنتی ہے نا بچتی ہے، خالد مقبول صدیقی

بہادر آباد(روشن پاکستان نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر نا ہی حکومت بنتی ہے نا بچتی ہے۔

اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے سلسلے میں بہادر آباد میں کار کنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تمام صعوبتوں، پریشانیوں مصائب کے باوجود اے پی ایم ایس او توانا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب تک ایوانوں میں کسان، مزدور اور طالبعلموں کی حقیقی نمائندگی نہیں ہوگی، انقلاب نہیں آئے گا۔ آج جہاں ایوانوں میں ہمارے نمائندے بیٹھتے ہیں وہیں مڈل کلاس کی نمائندگی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان لاہور سے گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایس او کے کردار سے قوم کا کردار بنے گا، آپ ہمارا شعبہ نہیں ایک علیحدہ تنظیم ہیں، آپ کو ایم کیو ایم کی طاقت بننا ہے۔

مزید خبریں