اتوار,  22 دسمبر 2024ء
ازکیٰ حمید چوہدری کا الیکشن مہم کے سلسلے میں حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امیدواربرائے حلقہ این اے 48 ازکیٰ حمید چوہدر ی نے جاری الیکشن مہم کے سلسلے میںشہر اقتدار کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورلوگوں سےملاقاتیں کیں۔

انہوں نے عوام میں اپنی منشور سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ ازکیٰ حمید چوہدر ی نے کہا کہ یہ الیکشن جاگیرداروں کیخلاف ہے جنہوں نے 75 سالوں سے عوام کا صرف خون چوسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا وژن ہے کہ عوام خوشحال ہو ، لوگوں کے پاس روزگار ہو۔اس سلسلے میںعوامی خدمت کے لئے نکلی ہوں، انہوںنے عوام سے درخواست کرتے کہا کہ اس وژن میں عملی جامہ پہنانے کےلئے آ پ نے میرا ساتھ دیناہے جس پر حلقے کی عوام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید خبریں