جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
موجودہ حالات ایک ایسا پریشر ککر ہے جو کچھ دنوں میں پھٹ جائے گا، عارف علوی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق صدرمملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات ایک ایسا پریشر ککر ہے جو آنے والے کچھ دنوں میں پھٹنے والا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ڈاکٹر عارف علوی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے بیان کو منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ موجودہ حالات میں ایک ایسا پریشر ککر ہے جو آنے والے دِنوں میں پھٹ جائے گا اور اس کا نقصان ان لوگوں کو نہیں ہو گا جنہوں نے بیرون ملک فرار کے راستے بنائے ہیں، بلکہ یہ غریب لوگوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس پریشر ککر کے پھٹنے سے نقصان عوام کو ہو گا، اس کے پھٹنے کا نقصان ہم جیسے ان لوگوں کا ہو گا، جنہوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو ہم بچائیں گے، عزت کے ساتھ خوش حال بنائیں گے، ملک میں جاری لوٹ مار کو ختم کریں گے، ایسا سب اللہ کے فضل و کرم اور بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی قیادت میں ہی ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستانیو بس کچھ دن رہ گئے ہیں، انتظار کروں۔

مزید پڑھیں: ابراہیم رئیسی کی موت پر روسی صدر کا چونکا دینے والا انکشاف

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News