اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
جج صاحبان کی تاجپوشی نہیں ہوئی کہ وہ بادشاہوں کی طرح سائلوں سے سلوک کریں، خواجہ آصف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ کے کے جج صاحبان کی تاجپوشی نہیں ہوئی کہ وہ بادشاہوں کی طرح سائلوں سے سلوک کریں اور اپنی مرضی اور مزاج کےمطابق اپنے طور طریقے اپنا لیں۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اوپر بیان کیے گئے الفاظ  آنریبل جج اعجاز افضل  کے فیصلے سے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی ۔

ایک دوسرے ٹویٹ میں خواجہ آصف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس نہ دینے والوں کی سم بند کرنا ایسے ہی ہے جیسے کینسر کا علاج پینا ڈول سے کیا جائے۔ ٹیکس چوروں کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے۔

مزید خبریں