لاہور(روشن پاکستا ن نیوز) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔
اپنے بیان میں حماد اظہر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔
بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔
واضح رہے کہ میاں اظہر لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 سے حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی تھی اور ان کے والد کو اجازت مل گئی تھی۔