هفته,  27 جولائی 2024ء
حلقہ پی پی 38 حافظ آباد :جاگیر دارانہ نظام کیخلاف بغاوت کرنے والے ایک عام بھٹہ مزدور کی سچی کہانی

حافظ آباد ( شوکت علی وٹو سے )غلام عباس حیدری نے ایک مزدور کے گھر میں آنکھ کھولی اور اپنی مسلسل جدوجہد سے ضلع حافظ آباد میں بھٹہ مزدوروں کی ایک توانابن ابھرا، خود بھٹہ مزدور ہے اور سالوں سے مسلسل کوششوں سے بھٹہ مزدوروں کے متعدد معاملات کو حکام بالا تک پہچانے میں کامیاب رہا اور حالات دیکھتے ہوئے اپنی آواز کو پنجاب اسمبلی لے جانے کے لیے بطور ایم پی اے امیدوار سامنے آیا ہے۔

بھٹہ مزدور رہنما غلام عباس حیدری نے حافظ آباد میں حیدری بھٹہ مزدور نام کی یونین متعارف کروائی اور جاگیرداروں سرمایہ داروں کے نزدیک ناپسندیدہ شخصیت ٹھہرا اس کے باوجود مسلسل مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتا رہا ہے اس دفعہ نیشنل پارٹی کے امیدوار بن کر حلقہ پی پی 38 حافظ آباد میں بطور ایم پی اے امیدوار ہے واحد امیدوار ہے جو خود بھی مزدور ہے اور مزدوروں کی آواز بلند کیے ہوئے ہیں جہاں سرمایہ دار جاگیردار اپنی کروڑوں روپے گاڑیوں کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں.

وہیں ایک عام بھٹہ مزدور رہنما غلام عباس حیدری بھی مزدوروں کے ہمراہ انتخابی مہم کرنے نکلا ہوا ہے یہ آواز اتنی توانا نہ سہی سرگوشی سہی ہے لیکن یہ وہ سرگوشی ہے جس سے سرمایہ داروں جاگیرداروں کے کانوں کے پردے پھاڑ دیتی ہے جو مظلوموں محنت کشوں کی آواز بن کر نکلا ہے اگر کوئی مزدور کی بات کرتا ہے تو غلام عباس حیدری کر رہا ہے ورنہ تو کسی بھی امیدوار کو ایک مزدور کے گھر کا پتہ بھی نہیں ہو گا.کہ مزدور کے گھر کا نقشہ کیسا ہے مزدور کے گھر کھانے کو کیا ہے گھر میں موجود افراد کی چارپائیاں بھی ہیں کہ وہ بھی نہیں وہ کس طرح گزارہ کرتے ہیں.

ان کے مسائل اور امیدوار کے مسائل میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے اس لیے تو وہ مزدور کی بات نہیں کرتے ووٹ مزدور سے لیتے ہیں اور فائدہ جاگیردار سرمایہ دار کارخانہ دار کو دیتے ہیں یہ مزدور غلام عباس حیدری جانتا ہے اسے معلوم ہے کیونکہ یہ خود مزدور بھی ہے اور سارے مسائل جانتا ہے.

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News