بورے والا(روشن پاکستان نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاکہ باقی جماعتیں پنجاب کےنام پرسیاست کررہی ہیں ،لوگ جنوبی پنجاب کے نام پرعوام کوبیووقوف بنا کرچلے گئے،ہمارامنشور واضح ہے نواز شریف کل منشور کااعلان کریں گے۔
جمعہ کوبورے والامیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے کہاکہ بورے والا کی صحیح معنوں میں خدمت نواز شریف نے کی ،لاہورمیں چلڈرن ہسپتال ہے توملتان میں بھی ہوگاہم اس لیے کہہ رہے ہیں کہ شیر کو ووٹ دو تاکہ لوگوں کوروزگارملے ،عثمان بزدار سے لوگوں نے پوچھاکہ آپ کون ہیں توانہوں نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ پنجاب ہوں ،کچھ لوگ پنجاب آکر نواز شریف پرتنقید کرتے ہیں جہاں سے وہ آئے ہیں وہاں جاکردیکھیں توسکولوں میں مویشی بندھے ہوئے ہوتے ہیں۔