هفته,  27 جولائی 2024ء
حلقہ این اے 23 مردان: عوامی حمایت کس کیساتھ؟ کیا پی ٹی آئی تیسری بار بھی خیبر پختونخوا میں حکومت بناپائی گی؟

مردان (روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں عام انتخابات 8فروری کو ہونے جارہے ہیں۔ مختلف جگہوں پر سیاسی جماعتوں کی عوام میں مقبولیت کے حوالے سے سروے کئے جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان حلقہ این 23میں عوامی حمایت جاننے کےلئے لوگوں سے ان رائے پوچھی۔ عوامی سروے سے معلوم ہوا کہ 60سے 70فیصد عوام پی ٹی آئی کیساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پچھلے ایک دہائی سے خیبر پختونخوان پر حکومت کررہی ہےجبکہ کے پی کی تاریخ رہی ہے کہ جو بھی سیاسی جماعت ایک مرتبہ حکومت بنالیتی ہے تو دوسری دفعہ ان کو ووٹ نہیں دیتی۔ پی ٹی آئی وہ خوش قسمت جماعت ہے جو دو بار حکومت کرچکی اب تیسری بار بھی عوام کی مسلسل حمایت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ مردان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائند ے الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی جن کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے الیکشن لڑ رہے ہیں پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

مختلف جماعتوں سے رکھنے والوں کا موقف!
مردان کے لوگوں کے مسائل اور الیکشن میں کس کو ووٹ دینا ہے عوام نے مختلف سیاسی جماعتوں سے متعلق باتیں کیں۔ عوامی سروے میں لوگوں سے بڑا مسئلہ مہنگائی کو قراردیدیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے ملک کا بھیڑا غزق کردیا۔ عمران خان کی کارگردگی باقی حکومتوں سے بہتر تھی۔ پی ٹی آئی تیسری مرتبہ بھی الیکشن جیتے گی۔ اینکر کے سوال پر پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ ووٹ ضرور ڈالیں گے ۔ پی ٹی آئی والوں کو الٹا بھی لٹکادیں گے تب بھی عمران خان کو ووٹ ڈالیں گے ۔ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پی ٹی آئی کیساتھ جو ظلم ہوا ہے۔ پی ٹی آئی پر جان ، دل ،مال سب قربان ہیں۔

ایک اور شخص نے کہا کہ ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ ووٹ کس کو دینا ہے۔

ووٹ پی ٹی آئی کو دینا ہے ، اینکر کے سوال پر کہا کہ مہنگائی ہے بجلی کے بل نہیں دے سکتے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں قانو ن پر عمل درآمد تو ہوگا۔ علی محمد نے کچھ کام نہیں کیا۔ علما کا مقام بلند ہے۔ پی ٹی آئی کی پہچان صرف عمران خان ہے۔ اس علاقے کی زیادہ خدمت جمشید خان نے کیا جبکہ پی ٹی آئی نے صحت کارڑ دیا جو انقلابی اقدام تھا۔

ووٹ جماعت اسلامی کو دیں گے کیونکہ یہ لوگ سچے ہیں۔

تعلیمی نظام ، صحت ، راشن ،مزدور کارڈ ، اداروں سمیت پولیس کو ٹھیک کیا۔ عمران خان نے بنیادی کام کئے۔ جمشید خان اچھا ہے لیکن اس کا ووٹ نواز شریف کوجا تا ہے اس لئے جمشید کو ووٹ نہیں دیں گے۔ عمران خان سے محبت ہے ۔ ووٹ حقدار کو دیں گے ۔

سیاستدان صرف الیکشن کے وقت نظر آتے ہیں۔ الیکشن سے مسائل بڑھیں گے کیونکہ ہمارے نمائندے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے لئے مال پانی بناتے ہیں۔

نواز شریف کی حکومت بہتر تھی کیونکہ مہنگائی کم تھی ان کی دور حکومت میں۔ نواز شریف کیساتھ بیرون ممالک مدد بھی کرتی ہے جس سے معاشی بہتری آتی ہے۔ نشان کوئی بھی ہو ووٹ عمران خان دیں گے۔

خیبر پختونخوا میں تیسری بار بھی پی ٹی آئی کو حکومت بنائیں گے۔ عمران خان عوام کے بارے میں سوچتا ہے ۔ امیدوار کوئی بھی ہو ووٹ خان کو ہی جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News