اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاویداورشوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجاز ت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کوان کے نام اورانتخابی نشان بیلٹ پیپر پرشائع کرنے کاحکم دیدیا۔
صنم جاوید این اے119این اے120اورپی پی 150سے پی ٹی آئی کی امیدوار جبکہ شوکت بسرااین اے163سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔