بدھ,  18  ستمبر 2024ء
سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کوپی پی 32سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کوپی پی 32سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کاپرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کافیصلہ کالعدم قراردے دیا۔

جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکم جاری کردیابینچ میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے۔سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کانام اورانتخابی نشان بھی بیلٹ پیپرمیں شامل کرنے کاحکم دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News