هفته,  23 نومبر 2024ء
جب آئین پرعمل ہی نہیں ہوگاتو آئین کیوں بنایا،مولانافضل الرحمن

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کوفکرکرناہوگی،ہمارےانتخابات متنازعہ ہوتےہیں، ہماری سیاست اوپن سیاست ہےہمارےاداروں کواپنےدائرہ کارکےاندرجاناہوگا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک کانظام اس وقت خراب ہے سیاست دانوں کوفکرکرناہوگی،ہمارےانتخابات متنازعہ ہوتےہیں، آئین موجود ہےعملدرآمدنہیں ہوتا، جب آئین پرعمل ہی نہیں ہوگاتو آئین کیوں بنایا ؟

مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہاتھ پرہاتھ رکھ کربیٹھا دیکھتا رہتا ہے، ہماری سیاست اوپن سیاست ہے ہمارےاداروں کواپنے دائرہ کارکے اندر جانا ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی توحکومت میں نہیں ہے، پی پی آئینی عہدےلےرہی ہےاورکہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں، پیپلزپارٹی حکومت میں نہیں،اس کا مطلب حکومت اقلیتی ہے۔

مزید پڑھیں: مولانااگرحق اورسچ کےراستےپرآئےہیں توہم ویلکم کرتےہیں،علی امین

مزید خبریں