اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے جاری ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ ہم پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے ایک ہیں۔آنے والا الیکشن ہماری بقا اور مستقبل کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری بہن شاندانہ گلزار حلقہ این 30سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ ہم سب نے ان کا ساتھ دینا ہے اور انتخابات میں ان کو کامیاب بنا ناہے ۔ شہریار آفرید ی نےقرآنی آیات سے ویڈیو پیغام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ایک ہی نطفے سے انسان کو بنایا اور پھر مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا صرف پہنچان کیلئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوںآج ایک ہونے کا دن ہے ۔جو تقسیم چاہتے ہیں یا کرتے ہیں روز محشر ان کی مشابہت فرعون اور قارون کیساتھ ہوگی۔ اور جو لوگوں کو جوڑتے ہیں وہ اس دنیا میں بھی عزت پائیں گے اور آخرت میں بھی ۔شاندانہ گلزار میری بہن جس پر میں فخر کرتاہوں ۔ نوجوانوں سمیت اپنی پوری آفریدی قبیلے سے درخواست کرتا ہوں کہ شاندانہ گلزار کیساتھ کھڑے ہوجائے۔شاندانہ گلزار نے پیسہ ، رتبہ سب کچھ ایک طرف رکھ کر حق کیساتھ کھڑی ہوگئی۔حق کیا ہے اپنی مٹی کیساتھ کھڑا ہونا۔
شہریار آفرید ی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بغض ،حسد سے نکل کر ایک قوم بننے کی طر ف بڑھنا ہوگا۔یہ الیکشن مستقبل اور بقا کاالیکشن ہے۔