ننکانہ صاحب(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے آپ کو نہیں نکالا آپ نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے،نواز شریف نے آپ کو جعل سازی سے نہیں نکالا، آپ کے خلاف سازش نہیں کی بلکہ آپ نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، ہمارا مقابلہ کسی شخص سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے، ہمارا مقابلہ مہنگی بجلی، گیس، چینی، آٹے اور روٹی سے ہے۔ب
دھ کوننکانہ صاحب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ مقابلے میں کوئی نظرآئے یانہ آئے شیرپہ ٹھپے لگانے ہیں ،مریم نواز نے کہاکہ کہاجاتاہے کہ نواز شریف لاڈلاہے ہاں نواز شریف لاڈلا ہے، لیکن عوام کا لاڈلہ ہے، نواز شریف مقابلے پر تھا ہی نہیں تو کون سی مقبولیت؟ آپ نواز شریف کو مقابلہ سے باہر کر کے کہتے تھے ہم بڑے مقبول ہیں اب نواز شریف واپس آگیا ہے اب پتہ چلے گا کون مقبول ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل دنوں میں حل کریں گے اتنے ووٹ دیناکہ نواز شریف کوکسی بیساکھی کی ضرورت نہ رہے ،ووٹ اسے دیں جوملک کی تقدیر بدلنے کااہل ہو،بار بار نواز شریف کونکال دیتے ہیں ،نواز شریف کوبار بار نکالالیکن ننکانہ والے ووٹ دے کرواپس لائے ،نواز شریف نے مجھے کہاکہ مجھے کسی نے فتنہ بناکرلانچ نہیں کیا،ہمارا مقابلہ کسی سے نہیں 20روپے کی روٹی اور120روپے کلو چینی سے ہے ۔