اتوار,  22 دسمبر 2024ء
11مئی کو نوازشریف پارٹی صدرمنتخب ہوں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، مرکزی جنرل کونسل 11 مئی کو نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنرل کونسل اجلاس لاہور میں ہوگا ملک بھر سے ساڑھے تین ہزار سے زائد اراکین شرکت کرینگے ۔تمام کونسل اراکین کو اجلا س میں شرکت کی ہدایات جاری کردی گئیں۔مسلم لیگ ن پنجاب کی گزشتہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد جنرل کونسل میں پیش ہوگی۔نوازشریف کے بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے کا قوی امکان ۔نواز شریف پہلے دوبارہ پارٹی صدر بننے کو تیار نہیں تھے ۔خود وزیراعظم شہباز شریف ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،سینئر رہنماؤں نے انہیں آمادہ کیا۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند

لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے پارٹی کو وقت نہیں دے رہے ۔نوازشریف صدر منتخب ہونے کے بعد مرکزی اور صوبائی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کرینگے ۔

مزید خبریں