اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا کوئی گرین سگنل نہیں ملا ،میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی انہیں تسلیم کرے گی۔
تفصیلات کےمطابق رؤف حسن نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف فیملیز میں تفریق منطقی انجام تک بڑھ رہی ہے، اسحاق ڈار نوازشریف کے قریبی ہیں اورراز دار ہیں، نوازشریف پیچھے رہ کر سیاست نہیں کر سکتے،وہ اسحاق ڈار کے ذریعے حکومت چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کی پارٹی میں واپسی کا کوئی گرین سگنل نہیں آیا، میرا نہیں خیال کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف تسلیم کرے گی، اگر پی ٹی آئی چھوڑنے والے واپس آئیں گے تو پارٹی کمزور ہوجائے گی۔
کل پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلا س ہو رہا ہے، جس میں پارٹی چھوڑنے والوں کا معاملہ بھی آئے گا، فیصلہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ہوگا، وہ جو فیصلہ کریں گے ہم تسلیم کریں گے۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کو لاہور میں واضح برتری حاصل، حیران کن نتائج سامنے آگئے
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ ہم سب کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں ، کسی قسم کی ڈیل کر کے واپس اقتدار میں نہیں آئیں گے۔
پی اے سی کے حوالے سے ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، اس حوالے سے اگر عمر ایوب نے کچھ لکھا ہے تو ٹھیک لکھا ہوگا۔