پیر,  09  ستمبر 2024ء
وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا۔ بلاول بھٹو

چنیوٹ(روشن پاکستان نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا۔

چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان نفرت، تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، پرانے سیاستدان سیاست کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

مزید کہا کہ نفرت، تقسیم کی سیاست ختم کرنا چاہتا ہوں، ملک میں بے روزگاری، غربت بڑھ رہی ہے، ایسے حالات پہلے نہیں دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کا نقصان عوام، ملک اور معیشت کو ہو رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے منشور، نظریے پر یقین رکھتا ہوں، وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News