جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
علی امین گنڈا پور کو 3 حلقوں پر ایک ہی انتخابی نشان مل گیا

پشاور (روشن پاکستان نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا انتخابی نشان تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں آج علی امین گنڈا پور کے تینوں حلقوں پر یکساں انتخابی نشان دینے کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو ملکہ (کوئین) کا نشان دینے کا حکم دیا۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں۔جس پر الیکشن کمیشن نے وکیل نے کہا کہ اگر خلاف ورزی ہوئی ہوں تو کارروائی کریں گے۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو معاملہ بھجوا دیا تو ہم دلدل میں پھنس جائیں گے۔جس پر عدالت نے کہا کہ جب اداروں پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو ملوث ہوگا ان کے خلاف الیکشن کمیشن کارروائی کرے گا۔

مزید خبریں