بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
لاہور میں بڑا بریک تھرو: پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار مریم نواز کے حق میں دستبردار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) قومی اسمبلی کے لاہور سے حلقہ این اے 119 میں مسلم لیگ (ن) کے لئے بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور حامی مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے مہر محمد وسیم اپنے ہزاروں کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔ مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقہ میں مریم نوازشریف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے تمام حلقوں سے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں