منگل,  07 جنوری 2025ء
نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ وہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کریں۔بلاول کے چیلنج پر احسن اقبال کا جواب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےنواز شریف کو مناظرے کے چیلنج پر بلاول بھٹو زرداری کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ وہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کریں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی انڈر 19 کا کھلاڑی ہے اور ابھی نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے۔ ن لیگی رہنما نے خود انہی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بلاول لاڑکانہ کا میرے نارووال سے موازنہ کر لیں، نارووال بہتر ہوا تو آپ سیاست چھوڑ دیں، اگر لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کرے۔ بلاول بھٹو زرداری انڈر 19 کا کھلاڑی ہے، بلاول کے والد کہتے ہیں کہ ابھی اس کی تربیت کر رہا ہوں، وہ نیٹ پریکٹس کر رہا ہے۔ بلاول کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہمارےقائد کا نام احترام سےلیں، بلاول بھٹو نے زبان ٹھیک نہ کی تو ہم جواب دینا جانتے ہیں۔

خیال رہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو ٹی وی پر آکر ملکی مسائل سے متعلق مناظرے کا چیلنج دیا تھا۔

مزید خبریں