اتوار,  15  ستمبر 2024ء
آٹا گوندھنا اور آئس کریم کھانا، اسکول نصاب میں شامل کرنے کی تجویز

لندن(صبیح ذونیر) طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کی تیاری کے لیے نصاب میں تبدیلیاں کی جاتی رہتی ہیں اب پرائمری اسکول کےنصاب میں آٹا گوندھنا اور آئس کریم کھانے کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ تجویز برطانیہ کے ماہرین کی جانب سے سامنے آئی ہے اور چار بڑے سائنسی اداروں نے برطانوی حکومت پر 3 سے 11 سال کے بچوں کے لیے سایوں سے کھیلنے، مٹی میں گڑھے کرنے، گارڈن سینٹرز کے دورے کرنے، ری سائیکلنگ اور موسیقی کے آلات بجانے سمیت متعدد تجربات نصاب میں شامل کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

برطانوی جریدے دی گارجین کے مطابق برطانیہ میں ماہرین نے وزرا کو بتایا ہے کہ پرائمری اسکول کے بچوں کو سائنس کے متعلق سیکھنے میں مدد دینے کے لیے آئس کریم کھانے، سبزیاں اگانے اور آٹا گوندھنے دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اب گریڈ ایک سے پانچ کے طلبا کے نصاب میں آئی ٹی اور اے آئی بھی شامل ہوگا،نوٹیفکیشن جاری

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے رائل سوسائٹی آف کیمسٹری، انسٹیٹیوٹ آف فزکس، رائل سوسائٹی آف بیالوجی اور ایسوسی ایشن فار سائنس ایجوکیشن کی جانب سے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) میں عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے پرائمری اسکول نصاب میں ریفارمز کی تجاویز دیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News