اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گول گپے کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی، ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گول گپے کینسر کا موجب بن سکتے ہیں ، بھارت میں گول گپے کے 22 فیصد سیمپلز انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دئیے گئے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنوبی ایشیا کی مشہور فوڈ اسٹریٹ میں پانی پوری (گول گپوں )میں مصنوعی رنگوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جوکہ کینسر کا موجب بن سکتا ہے۔
ریاست کرناٹک میں فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کے محکمے نے پانی پوری فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون بڑھا دیا ہے ۔ ریاست بھر میں 79 مقامات سے گول گپوں اور ان کو ذائقہ دینے والے کھٹے پانی اور مختلف چٹنیوں کے سیمپل لیے گئے۔
بنگلورو میں پانی پوری کے 49 نمونوں میں سے 19 نمونوں مصنوعی رنگ اور سرطان پیدا کرنے والے کیمیکل پائے گئے۔ حکام نے کرناٹک بھر میں پانی پوری کی تیاری میں مصنوعی رنگوں کے ساتھ چٹنیوں اور مرچ پاؤڈر کے استعمال پر پابندی کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت سے شکست؛ کیا پاکستانی پلئیرز نے کھانا چھوڑ دیا تھا؟
یہ اقدام کرناٹک کے محکمہ صحت کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے جس میں تمام قسم کے کباب سمیت مختلف پکوانوں میں مصنوعی رنگ شامل نہ کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔