بدھ,  26 جون 2024ء
کلیجی کی لذیذ ڈشز بنانے کی مختلف تراکیب دیکھیں

 

عید الاضحیٰ پر گوشت سے مختلف اقسام کے روایتی پکوان تیار کیے جاتے ہیں، جو ذائقے دار اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ہر گھر میں قربانی ہوتے ہی سب سے پہلے مختلف انداز میں کلیجی تیار کی جاتی ہے۔

اس تہوارِ خاص، عیدالاضحیٰ کے لیے حسبِ روایت کلیجی کی کچھ تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

اجزاء:

کلیجی(دھو کر چوپ کرلیں اور چھلنی میں رکھ دیں) ڈیڑھ کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چائے کے چمچ
پیاز (باریک لچّھے کاٹ لیں) 2 عدد
ٹماٹر (چوپ کرلیں) 3 عدد
سُرخ مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں (رس نکال لیں) 1 عدد
انڈے 2 عدد
ہرا دھنیا (پتّے دھو کر کوٹ لیں) 1/4 کپ
ہری مرچ (باریک کترلیں) 4 عدد
تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک باؤل میں کلیجی، سُرخ مرچ پاؤڈر، نمک، ادرک، لہسن کا پیسٹ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں اور 15منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک پیالے میں انڈے، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

اب ایک پتیلی میں تیل کڑ کڑاکر پیاز فرائی کریں۔ پھر اس میں کلیجی بمع مسالا ڈال کر اتنا بھونیں کہ پانی خشک ہوجائے۔

اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر 3 سے 4 منٹ بھون کر اس میں انڈے والا آمیزہ ڈال کر تیزی سے چمچ چلاتے ہوئے اچھی طرح بھونیں۔

جب تیل نظر آنے لگے، تو چولھا بند کردیں، مزیدار کلیجی قیمہ تیار ہے اسے گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

کھڑے مسالے والی کلیجی

اجزاء:

کلیجی 1 کلو
پانی حسبِ ضرورت
ہری مرچیں 4 عدد
تیل 1 کپ
پیاز 1 عدد (درمیانے سائز کی)
ٹماٹر 1 عدد
پسی لال مرچ 1 کھانے کا چمچ
پسا دھنیا ½ کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ضرورت
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
لونگ 6 عدد
دار چینی 2 ٹکرے
ثابت کالی مرچ 6 عدد
دہی 1 کپ۔

ترکیب:

گرم تیل میں کھڑے مسالے اور پیاز ڈال کر اچھی طرح بُھون لیں۔
اب ادرک، لہسن کا پیسٹ، دہی اور کلیجی ڈال کر اتنا بھونیں کہ مسالا تیل چھوڑ دے۔اس کے بعد پانی ڈال کر کلیجی گلنے تک پکائیں دھنیے اور ہری مرچوں سے گارنش کرکے گرما گرم پیش کریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News