لاہور (روشن پاکستان نیوز )عید قرباں صرف ایک دن کی دوری پرہے،خواتین بکرا عید پر خاصی مصروف نظر آتی ہیں کیونکہ قربانی کے بعد گوشت کی تقسیم اور پھرکچن میں مزے مزے کی ڈشوں سے گھر والوں کی تواضع کی جاتی ہے۔
بکرا عید پرتقریباًہر گھر میں وافر مقدارمیں گوشت پایاجاتا ہے تو خواتین گوشت کو محفوظ کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں،بعض خواتین گوشت کو صاف کرکے چھوٹے چھوٹے بیگز میں محفوظ کرلیتی ہیں جبکہ کچھ خواتین گوشت کوابال کراسے لمبے عرصے تک سٹور کرتی ہیں۔فریج میں رکھنے سے قبل گوشت کو صاف کرنے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلینے چاہئیں۔ بہتر ہے کہ گوشت چینی کے برتن یا پلاسٹک کی ٹرے میں رکھا جائے اور اسے پلاسٹک کی کسی ہلکی چیز سے ڈھانپا جائے۔گوشت کو سٹور کرنے کیلئے سب سے پہلے فریج کی اچھے سے صفائی کریں ،صفائی کے بعد جب آپ اپنے گوشت کو محفوظ کریں تو فریزر میں ایک پیالے میں نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کرچھوڑ دیں، اس طرح گوشت بھی تازہ رہے گا اور بدبو بھی نہیں آئے گی۔
مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ سے قبل جیل میں موجود قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری