اتوار,  05 مئی 2024ء
متوازن خوراک صحت مند دماغ کیلئے ضروری

ٹیکساس(روشن پاکستان نیوز) خوراک کے انسانی صحت پر متعدد اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن ان اثرات کی درست نشاندہی کرنا مشکل ہوتا ہے۔ حال ہی ایک مطالعے نے اس موضوع پر کافی روشنی ڈالی ہے۔

نیچر مینٹل ہیلتھ نامی جریدے میں شائع ہونے والا مطالعہ ہمیں بتاتا ہے کہ کس طرح خوراک کے ذہنی فعالیت، میٹابولک بائیو مارکرز اور دماغی ساخت سمیت اس کی صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین کی ٹیم نے 182,000 شرکا کا تجزیہ کیا جس میں پتہ چلا کہ جو لوگ متوازن غذا استعمال کرتے ہیں وہ بہتر ذہنی صحت اور علمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں میموریل ہرمن ہیلتھ سسٹم کے رجسٹرڈ ماہرِ غذائیت ایزابیل ایم۔وازکوز نے کہا کہ یہ مطالعہ ذہنی افعال اور دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے غذائیت سے متعلق دانشمندانہ انتخاب پر زور دیتا ہے۔ کیونکہ بعض غذائیں دماغی تندرستی کے لیے بہتر ہیں جبکہ کچھ خراب دماغی صحت سے وابستہ ہے۔

مثال کے طور پر پھلوں، سبزیوں اور مچھلیوں پر مبنی غذا ڈپریشن اور اضطراب کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے جب کہ چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں سے یہی خطرہ دو چند ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں غذائی قلت ،نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ،عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News