منگل,  10  ستمبر 2024ء
مزیدار چائنیز دہی بھلےبنانے کی آسان اور انوکھی ترکیب سیکھیں

 

ضروری اجزاء:

دہی آدھا کلو

مایونیز۔ ایک کپ

کریم۔ ایک پیک

سفید چنے (ابلے ہوئے)۔ ایک کپ

میکرونی (ابلا ہوا)۔ ایک کپ

آلو (ابلے ہوئے)۔ دو درمیانے

گاجر اور شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی)۔ ضرورت کے مطابق

پیاز (باریک کٹی ہوئی)۔ ضرورت کے مطابق

چکن (ہڈی کے بغیر)۔ ایک پاؤ

سفید مرچ. ضرورت کے مطابق

نمک، حسب ذائقہ

بنانے کی ترکیب و طریقہ :

بون لیس چکن کو سویا سوس اور سرکا لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھیں۔ دہی کو ایک باؤل میں ڈال کر پھینٹں لیکن یاد رہے کہ دہی کھٹا نہ ہو۔ اس میں سفید مرچ اور نمک مکس کریں، پھر اس میں کریم اور مایونیز ڈال کر مکس کرلیں۔ اب اس میں باریک کٹی ہوئی گاجریں اور شملہ مرچ شامل کریں۔ کٹی ہوئی پیاز،ابلے چنے،ابلے آلو اور ابلی ہوئی میکرونی شامل کردیں۔ اب فرائنگ پین میں ایک چمچہ تیل ڈالکر اس میں چکن پکائیں۔ تھوڑی دیر کے لئے اسے ڈھکیں تاکہ یہ گل جائے۔ اب اسکو بھی دہی میں شامل کر کے سب چیزیں مکس کریں۔ تھوڑی دیر فریج میں رکھنے کے بعد مزیدار چائنیز دہی بھلے پیش کر دیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News