بجلی کی بلا تعطل اور بہترین وولٹیج کے ساتھ فراہمی ہمارا فرض اولین ہے،چیف ایگزیکٹو گیپکوانجینئر محمد ایوب

گوجرانوالہ( دلشادعلی )چیف ایگزیکٹو گیپکوانجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینہ میں صارفین کو سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل اور بہترین وولٹیج کے ساتھ فراہمی ہمارا فرض اولین ہے اور اس سلسلہ میں گیپکوکے تمام افسران اور لائن سٹاف سحر، افطار و ترایح کے اوقات میں متعلقہ گرڈ اسٹیشنوں اور کمپلینٹ سنٹرز پر مستعد رہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کے حوالے سے قائم گئے کنٹرول روم میں گیپکو ترسیلی نظام کی نگرانی کے دوران بذریعہ زوم افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیف ایگزیکٹو نے افسران کو ہدایت کی کہ گیپکو صارفین کو رمضان المبارک کے دوران بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھائے جا ئیں اور اس حوالے سے گیپکو ریجن کے تمام صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے فیلڈ میں ڈیوٹی پر معمور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ لائنوں پر کام کے دوران محکمہ کی طرف سے جاری کردہ سیفٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اپنی اور اپنے ساتھیوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

مزیدپڑھیں:عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا

چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ وزارتِ توانائی کی ہدیت کی روشنی میں ریجن بھر میں جہاں کہیں ٹرانسفارمر جلنے یا خراب ہونے کے باعث بجلی بند ہوتی ہے وہاں ٹرالی ٹرانسفارمر لگا کر فی الفور بجلی بحال کی جائے اور اگر شکایات درج کروانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوتا تو اس کی شکایت براہ راست گیپکو چیف کو ہیڈ کوارٹر میں قائم شکایات سیل کے ٹیلی فون نمبروں 0559200504,0559200516اور0559200592پر کی جا سکتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ گیپکو حسب وعدہ اپنے صارفین کو بالخصوص سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی محفوظ، مسلسل اور بلا تعطل فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں تمام فیلڈ دفاتر کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کے وہ پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل سے باز رہیں اورمیدان عمل میں مصروف گیپکو کے سپاہیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث نہ بنیں۔

مزید خبریں