اسلام آباد(قیصرخان)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوران تلاشی ایک مسافر سے 440گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی،گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوران تلاشی اے این ایف حکام نے شبہ ہونے پر ایک مسافرکوروکاجو اسلام آباد ائیرپورٹ سے بیرون ملک جارہا تھا،دوران تلاشی مسافر کے جوتوں سے 440گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق ملزم کو اے این ایف سیل میں شفٹ کردیا گیا ہے ۔
گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یادرہے کہ اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، یہ کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ،پسنی اورراولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کی جارہی ہیں۔











