راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظوری منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پولیس کی بھاری نفری آئی ہوئی تھی جو مجھے گرفتار کرناچاہتی تھی لیکن عدالت نے میری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کافی دیر تک پولیس کی نفری اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار موجود تھے جو مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے لیکن اللہ کا شکر ہے میری ضمانت منظور کرلی گئی ہے ۔