اتوار,  17 مئی 2026ء
اے سی پوٹھوارکے حکم پراہلکاروں نے دوران کوریج سینئر صحافی راجہ وسیم عباسی کوتشددکانشانہ بناڈالا

اسلام آباد(منصور ظفر)اسلام آبا دسبزی منڈی میں افسر شاہی کے نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوار انیق انوار کے ہمراہ ڈ یوٹی پر موجود اہلکاروں نے مبینہ طور پر کوریج کرنے پر سینئر صحافی راجہ وسیم عباسی کو تشددکانشانہ بناڈالاجبکہ ان سے موبائل چھین کر کوریج کی تمام ریکارڈنگ بھی ڈیلیٹ کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی و فروٹ مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکے دروازے کے باہر اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے ریڑھی بان پر تشدد کی کوریج کے دوران مہنگائی پر کنٹرول نہ کر سکنے والے افسر شاہی کے نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوار انیق انوار نے اپنے آپریٹر کو کہا کہ ویڈیو بنانے والے سے موبائل چھین لو اور اس کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردو۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی سنی اتحاد کونسل سے اتحاد غلطی! شیر افضل مروت نے پارٹی کے غلط فیصلوں پر سوالات اٹھا دیئے

سینئر صحافی راجہ وسیم عباسی کو روزے کی حالت میںدھکے دئیے گئے اور ان سے موبائل چھیننے کے بعد اس میں کوریج کی تمام ریکارڈنگ ڈیلیٹ کر کے موبائل ان کو واپس کردیاگیا۔

یادرہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے فرائض کی انجام دہی پر افسر شاہی کے نشے میں دھت افسروں کا اس طرح صحافی کو زدوکوب کرنا سوالیہ نشان ہے۔

انتظامیہ کو اپنے افسران کی ٹریننگ کرنا ہو گی تاکہ آئندہ ایسا کوئی بھی واقعہ پیش نہ آئے ۔

ادھر سینئر جوائنٹ سیکرٹری پیجا سعد عباسی نے کہاکہ سبزی و فروٹ منڈی مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کے باہر صحافی راجہ وسیم عباسی پر اے سی کے سٹاف کی جانب سے دھکے دینے اور موبائل چھینے پر بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ سینئرصحافی راجہ وسیم کوریج کر رہے تھے اس دوران ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے بدتمیزی اور زدوکوب کیا اور ان کا موبائل بھی چھین لیا گیا۔



مزید خبریں