منگل,  16  ستمبر 2025ء
میاں محمد ارقم خان کی بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میاں محمد ارقم خان کی بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

میاں ارقم خان بحثیت رکن پنجاب اسمبلی جلد حلف اٹھائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد ارقم خان کی کامیابی کو انکے مخالف مسلم لیگی امیدوار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اقبال گجر نے چیلنج کیا تھا جس کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میاں محمد ارقم خان کی بطور ایم پی اے حلقہ پی پی 68 کامیابی کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا تھا جو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوبارہ میاں ارقم خان ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 68کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے ایم پی اے میاں محمد ارقم خان نے 8فروری 2024کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اقبال گجر کو شکست دی تھی۔

اس سے قبل بھی 2008 کے عام انتخابات میں بھی میاں محمد ارقم خان نے چوہدری محمد اقبال گوجر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی میاں محمد ارقم خان دوسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں

مزید خبریں