اتوار,  17 مئی 2026ء
دربار المعروف بابا گلاب شاہ موتیاں والی سچی سرکار،محکمہ اوقاف کے ملازمین ڈیوٹی سے غائب

علی پور چھٹہ ( روشن پاکستان نیوز) دربار المعروف بابا گلاب شاہ موتیاں والی سچی سرکار شہر سول نگر محکمہ اوقاف کی ناہلی اور بددیانتی کا ثبوت۔


تفصیلات کے مطابق ضلع گجرانوالہ کے قدیمی قصبہ شہر رسول نگر میں صوفی بزرگ حضرت سید سجاد علی شاہ المعروف بابا گلاب شاہ موتیاں والی سرکار کا دربار واقعہ ہے۔

سینکڑوں کی تعداد میں روزانہ عقیدت مندوں کا ہجوم رہتا ہے، ہر سال 9جون کو عرس مبارک اور پاکستان کا ثقافتی میلہ بھی لگایا جاتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔

عقیدت مندوں کی طرف سے چڑھاووں کی صورت میں بہت زیادہ نقدی اجناس کی صورت میں گورنمنٹ کا ریونیو اکٹھا ہوتا ہے جومبینہ طور پر ملازمین محکمہ اوقاف کی جیبوں میں چلا جاتا ہے، گورنمنٹ سے تقرر شدہ ملازمین دربار اور ملحقہ جامعہ مسجد کی ڈیوٹی پر مامور کوئی بھی موجود نہیں ہوتا ان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے دربار شریف خستہ حالی کا شکار ہے۔

دربار شریف کی نواردات اور دیگر چیزوں کی چوری عام ہیں اور نشئیوں کا نشیمن نظر اتا ہے رسول نظر کی عوام اور عقیدت مندوں نےحکومت پاکستان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈی سی گجرانوالہ اے سی وزیر آباد اور ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقات سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

مزید خبریں