گوجرخان(نیوزڈیسک) پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمردخان نے کیڈٹ کالج سوہاوہ میں اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمردخان نے کیڈٹ کالج سوہاوہ میں اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔
افطار ڈنر میں اساتذہ ، راولپنڈی اوراسلام آباد،گوجرخان،سوہاوہ اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں نمایاں شخصیات نے خصوصی شرکت کی جن میں سابق وزیر چوہدری محمد ریاض،ایم پی اے سوہاوہ رفعت شاہ،ایم پی اے جہلم یاسر قریشی ،چوھدری عدنان ثقلین، جہلم بار کے سابق صدر مرزا عمر اسد اللہ ایڈووکیٹ،پوٹھوہار پریس کلب کے سابق صدر احمد نواز کھوکھر،فرخ سیال،سہیل کیانی،چوہدری محمد اعظم،تحصیلدار راجہ طاہر عزیز ،سیدنسیم تقی جعفری،چیئرمین عرفان عزیز ،پروفیسر واجد حسین ،پروفیسر فدا حسین،پروفیسر محسن خان، سید مرتجز حسنین، مرزا ندیم،منتظر امام رضوی ازرم خیام، راجہ کاشف کاشی ،ملک محمد شہزاد ،سلیم ازرم، حافظ احتشام انجم ،مہر یار احمدشامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایکسپلورر اور آکسفورڈ سکولز کے زیر اہتمام رنگا رنگ سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد
زمردخان اور کیڈٹس نے افطار ڈنر میں آمد پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر حاضرین کو ایک دستاویزی فلم کے ذریعے ملک بھر کے سویٹ ہومز کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اسٹیج پرزمردخان کے ہمراہ ڈاکٹرز،انجینئرز اورایل ایل بی کے طالعلم بھی موجود تھے ،شرکا نے تالیاں بجا کر خان زمرد کو خراج تحسین پیش کیا ۔
بعدازاں زمردخان نے شرکاسے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک بھر کے وہ بچے جنکا کوئی سہارا نہیں ہے ،وہ میرے بچے ہیں،تمام بچوں کو اچھی اور اعلی تعلیم دی جا رہی ہے ۔











