هفته,  23 نومبر 2024ء
اڈیالہ جیل میں بڑی پلاننگ؟تحریک انصاف کا حیران کن انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعمر ایوب نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے جانے والے ملاقاتیوں کے پاس عدالت کا حکمنامہ موجود ہے،حکمنامے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اڈیالہ جیل کے حکام یا اہلکار اگر کسی شخص کو عمران خان سے ملاقات سے منع کرائیں گے تو ان کو 25 ہزار روپے انتظامیہ کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گامگر اس وقت کی اڈیالہ جیل کی انتظامیہ جو کہ آئی جی جیل خانہ جات ، چیف سیکرٹری پنجاب پر مشتمل ہے ،یہ لوگ کسی قسم کے عدالتی حکم نامے کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں ۔

میڈیا سے بات چیت میں عمر ایوب نے کہا کہ آج دن میں اڈیالہ جیل کے باہر ہمارے پارلیمنٹیرینز اور دیگر رہنما موجود تھے اور ان کے پاس عدالت کا حکم نامہ موجود تھا اور وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے تھے۔

مزیدپڑھیں:سینٹ انتخابات تک عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

انہوں نے کہاکہ عدالت کے حکم نامے میں واضح طور پر یہ چیز لکھی ہوئی ہے کہ اڈیالہ جیل کے حکام یا اہلکار اگر کسی شخص کو عمران خان سے ملاقات سے منع کرائیں گے تو ان کو 25 ہزار روپے انتظامیہ کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

عمرایوب نے مزید کہاکہ اس وقت کی اڈیالہ جیل کی انتظامیہ جو کہ آئی جی جیل خانہ جات ، چیف سیکرٹری پنجاب پر مشتمل ہے ،یہ لوگ کسی قسم کے عدالتی حکم نامے کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تیسری بار بذات خود جا رہا ہوں عمران خان سے ملنے کے لیے ،اب دیکھتے ہیں کہ مجھے ملنے دیا جاتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو ہم آئینی اورقانونی راستہ اختیار کرینگے اور ملوث افرادکو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرینگے۔

مزید خبریں