اتوار,  17 مئی 2026ء
گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کااخبار میں سفارشی لیٹرسے متعلق خبر پر ردعمل آگیا

گوجرانوالہ(دلشادعلی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کیطرف سے گزشتہ روز مقامی اخبار میں چیمبر کے سفارشی لیٹر کے متعلق مبہم شائع ہونے والی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کے سفارشی لیٹر کی اہمیت بالکل واضح ہے جس سے قطعاً انکار نہیں کیاجا سکتا۔

وہ تمام کاروباری افراد جو بزنس ویزہ ا پلائی کرتے ہیں چیمبر سے سفارشی لیٹر ہی حاصل کرتے ہیں،جہاں تک ویزہ نہ لگنے کا تعلق ہے ایمبسی کے پاس ویزہ دینے یا نہ دینے کا کلی اختیار ہوتا ہے۔ایمبیسی ویزہ کسی بنیاد پر ریجیکٹ کر رہی ہے بتانے کی مجاز نہیں۔

اسی سفارشی لیٹر اور ممبر کی مضبوط فائل پر ویزے جاری ہوبھی رہے ہیں۔کسی وجہ سے ویزہ ریجیکٹ ہو اور یہ کہنا کے چیمبر کے لیٹر کی اہمیت نہیں انتہائی غلط بات ہے۔چیمبر کا سفارشی لیٹر چائینہ کے بار کوڈ والا انوی ٹیشن کا بدل ہے۔

متعلقہ شخص سے جب اس خبر کے متعلق استفسار کیا گیا توانہو ں نے خبر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبر میں میرا نام استعمال کیا گیا ہے جبکہ مجھے اس کے متعلق کچھ علم نہ ہے۔

مزید خبریں