اتوار,  17 مئی 2026ء
جیکب آفتاب کی ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس سے ملاقات

انھیں بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) جیکب آفتاب سابق ممبر ضلع کونسل کی ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس سے ملاقات ۔

انھیں بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سنیئر مسیحی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل لودھراں جیکب آفتاب نے پاکستان مسیحی اتحاد کے چیئرمین اور نو منتخب ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انھیں بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جولیس خاندان کا مسلسل 9 ویں مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونا مسیحی قوم کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔

جس طرح فادر روفن جولیس نے مسلسل چار مرتبہ ایم این اے اور وفاقی وزیر اقلیتی امور بن کر اپنی قوم کی خدمت کی اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا امید ہے کہ عمانوئیل اطہر جولیس ایم پی اے پنجاب اپنی خاندانی روایات کے مطابق صوبہ بھر کی مسیحی برادری کی بھرپور نمائندگی جبکہ اس موقع پر انیل جیکب اور فرحت آفتاب سمیت سینکڑوں مسیحی سیاسی وسماجی کارکنوں نے بھی عمانوئیل اطہر جولیس کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے مبارکباد پیش کی

مزید خبریں