هفته,  21 دسمبر 2024ء
ایران میں حملے کیلئے ’مرگ برسرمچار‘ کا کوڈ کیوں استعمال کیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جواب ایرانی صوبےسیستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بھرپور فوجی کارروائی ’آپریشن مرگ برسرمچار‘ سے دیا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، اس فوجی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

پاکستان کی جانب سے اس آپریشن کا کوڈ نام ’ آپریشن مرگ برسرمچار’ رکھا گیا ہے۔

’سرمچار‘ ایک اصطلاح ہے جو بلوچستان میں حملے کرنے والے اپنے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ ’مرگ بر‘ سے مراد تباہی یا اُن پر موت کا آنا ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کئی سال سے ایران میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پرتحفظات کااظہارکرتارہا ہے۔پاکستان نے دہشت گردوں جو خود کو سرمچار کہلاتے ہیں کی موجودگی سےمتعلق متعدد ڈوزیئربھی شیئرکیے۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیادپرنام نہاد سرمچاروں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے اور پاکستان اپنے عوام کے تحفظ،سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتا رہےگا۔

مزید خبریں