هفته,  23 نومبر 2024ء
میونسپل کمیٹی ملازمین کی غنڈہ گردی،پریس کلب کی دیوار پر لگا فلیکس بورڈ اتار کر توڑ دیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے ملازمین کی غنڈہ گردی پریس کلب کی بالائی منزل کی دیوار پر لگا فلیکس بورڈ اتار کر توڑ دیا یہ سب کس کے کہنے پر کیا گیا کوئی جواب دینے کو تیار نہیں ۔

پریس کلب لدھیوالہ کے صدر امانت بشیر اور جنرل سیکرٹری امجد انصاری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے ملازمین کو سیاسی پشت پناہی حاصل کے جس کی وجہ سے پریس کلب کی بالائی منزل کی دیوار پر پریس کلب کا آویزاں بورڈ اتار کر توڑ دیا گیا جبکہ جگہ جگہ تجاوزات قائم ہیں جس کی وجہ سے روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔

پریس کلب لدھیوالہ کے عہدیداروں اور ممبران نے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے ملازمین کی اس مذموم حرکت کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید خبریں