اتوار,  17 مئی 2026ء
مریم نوازکارمضان نگہبان پییکج میگافراڈہے،چوہدری معظم حنیف

گوجرانوالہ (دلشاد علی)وزیر اعلیٰ پنجاب مريم نواز نےاپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اقربا پروری اور کرپشن کو فروغ دینا شروع کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری معظم حنیف نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مستحقین کی مدد کے لیے بغیر ٹینڈر 30 ارب کا رمضان نگہبان راشن پیکج در حقیقت ایک میگا فراڈ ہےن لیگ نے روایتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے منظور نظر لوگوں کو لوٹ مار کا ٹھیکہ دیا ہے جس پر تحقیقاتی اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید ستم ظریفی جو مستحقین رمضان نگہبان راشن لیں گے انکے لیے شرط ہے کہ وہ راشن وصول کرتے ہوئے اپنی تصویر بھی بنوائیں یعنی کہ پنجاب میں بننے والی ن لیگ کی حکومت خوب لوٹ مار بھی کریگی اور غریبوں کی عزت نفس کو خوب مجروح بھی کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

چوہدری معظم حنیف نے مزید کہا کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مريم نواز خوش کے ناخن لے اپنا قبلہ درست کرے نہیں تو عوام کے دکھ درد کی خاطر ہم میدان میں نکلیں گے

مزید خبریں