اتوار,  17 مئی 2026ء
گواجرانولہ،مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم جاری

گوجرانوالہ ( دلشاد علی )نگہبان رمضان پیکیج وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی مستحق خاندانوں تک رمضان المبارک کے بابرکات مہینے میں ضروریات زندگی پر مشتمل پیکیج تقسیم کیا جارہا ہے۔

تقسیم کے عمل کو مزید تیز رفتار بنانے اور حکومتی امداد مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے ریونیو عملہ کے بعد یونین کونسل سیکرٹریز اور محکمہ صحت کے عملہ کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں کے صلہ میں محسن نقوی کو وفاقی وزیرداخلہ کے عہدے کا تحفہ ، اہم شخصیت کا تہلکہ خیز انکشاف

اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے اتوار کے روز ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں خصوصی طور پر شرکت کی اور ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جس کا مقصد مہنگائی سے تنگ اور مالی مشکلات کا شکار گھرانوں کو ریلیف انکی دہلیز پر پہنچانا ہے۔

رمضان پیکیج کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تربیتی ورکشاپ کا مقصد نگہبان رمضان پروگرام کے ایک ایک تھیلے کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر اپلوڈ بروقت کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کو نہ صرف ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، ڈویژنل سطح پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی دیکھ رہے ہیں بلکہ صوبائی سطح پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف بھی خود مانیٹر کررہی ہیں۔

مزید خبریں