گوجرانولہ (دلشاد علی ) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانولہ محمد فاروق ملک نے آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا چودھواں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اتحادی گورنمنٹ چلانے کا خاصہ تجربہ رکھتے ہیں ملک وقوم پر جب مشکل وقت آیا ھے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک وقوم کو سنبھالا دیا ھے انشاء اللہ تعالیٰ پاکستان پیپلز پارٹی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گی۔
مزیدپڑھیں:پی این سی اے میں 6مارچ کو میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائیگا
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت سمجھتی ھے کہ ملک بحرانوں میں گرا ھوا ھے معیشت کمزور ہوچکی ہے ذاتی عداوتوں کو بھلا کر ملک وقوم کے لیے قربانی دینا ہوگی معشیت کو بحال کرنے کے لیے محنت کرنا ہوگی ملک وقوم کا وقار بحال کرنا ہوگا ملک ھے تو ہم ہیں میثاق جمہوریت پر یقین رکھتے ہوئے تمام اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرنا ہوگی تاکہ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالا جاسکے مہنگائی پر قابو پایا جا سکے ۔
انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی کی طرف گامزن ہو جاے گا اور قوم مشکل حالات سے نکل آئے گی جمہوریت بہترین انتقام ھے











