هفته,  23 نومبر 2024ء
پہلی ترجیح پی ٹی آئی تھی، وہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے، فیصل کنڈی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلی ترجیح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تھی وہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صدر نہ بنتے تو ن لیگ کی حکومت کو تب بھی پیپلز پارٹی سے خطرہ کیوں ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو اون کر رہے ہیں، ہم اچھے مشورے دیں گے۔ لوگوں نے ہم سے امید رکھی ہے، ان کی مشکلات دور کریں گے۔

مزیدپڑھیں:بھٹو کی طرح کیا عمران خان کے فیئر ٹرائل کیلئے بھی 50 سال انتظار کرنا ہوگا، پی ٹی آئی

انکا کہنا تھا کہ الیکشن پر تحفظات ہیں، ہم بھی دستاویزات جمع کر رہے ہیں متعلقہ فورم پر جائیں گے۔ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پہلی ترجیح پی ٹی آئی تھی لیکن وہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے، ہمارے پاس ن لیگ کا ہی آپشن تھا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سوا سب سے بات کرنا چاہتی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ن لیگ سے نہ ملتے تو ایک اور الیکشن ہوتا جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ 

مزید خبریں