هفته,  23 نومبر 2024ء
پٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی کو دھکا لگانے کی پولیس نوجوانوں کی ویڈیووائرل

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور میں پنجاب اسمبلی کے قریب گاڑی کا پٹرول ختم ہونے پرڈولفن فورس کے اہلکاروں کی پریشان حال دوخواتین کی مددکرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے قریب گاڑی کا پٹرول ختم ہونے پرڈولفن فورس کے اہلکاروں کی پریشان حال دوخواتین کی مددکرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ڈولفن پولیس کے دواہلکار ایک گاڑی کو دھکا لگا رہے ہیں ،دونوں نوجوان ڈولفن فورس کی خوبصورت وردی میں ملبوس ہے اور ایک نوجوان نے چشمہ بھی پہنا ہوا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر دونوں نوجوانوں نے ذراگھمنڈ نہیں کیا اور لاہور کی مرکزی اور رش والی سڑک پر دھکا لگا کر بے بس اور لاچار خاتون ڈرائیور کی مدد کر کے باقی لوگوں کو بھی سبق دیا ہے ۔

ڈولفن فورس کے دونوں نوجوانوں کی شناخت ندیم شہزاد اور علی امانت کے نام سے ہوئی ہے۔

مزیدپڑھیں:نیشنل پریس کلب کے انتخابات،جرنلسٹ پینل کا کلین سویپ

دونوں اہلکار جب گاڑی کو دھکا لگا رہے تھے تو قریب ہی راہ گزرتے کسی انجان شہری نے یہ مناظر ممکنہ طور پر اپنے موبائل کے کیمرے میںمحفوظ کر لئے اور کچھ ہی لمحوں بعد اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کردیا۔

ایک بے بس اور لاچارخاتون کی بیچ سڑک گاڑی کو دھکالگانے اور مدد کرنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیاصارفین نے بھی ڈولفن فورس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تعریف کی اورکہاکہ اگر ہماری ساری پولیس ایسے بن جائے تو پاکستان پولیس کادنیا میں نام روشن کیاجاسکتا ہے اور لوگوں میں جو ڈر اور خوف ہے پولیس کے حوالے سے اسے بھی ختم کیاجاسکتا ہے۔

بعدازاں دونوں اہلکار نے ساری صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ آج ہماری پنجاب اسمبلی حال کے باہر ڈیوٹی لگی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری کو مبارکباد

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کھڑے دیکھ کر دو لڑکیوں نے آواز دی جو کہ بہت پریشان اورمجبور لگ رہی تھیں، ہم نے پاس جا کے پوچھا !جی آپی خیریت ہے، تو انہوں نے بولا کے بھائی! ہمارا پٹرول ختم ہو گیا ہے۔

آپ ہماری مدد کر دیں، ہم نے بولا کے کوئی بات نہیں، ہم آپکو پٹرول پمپ تک چھوڑ دیتے ہیں اور ہم نے ان کواسی شاہراہ پر واقع ایک نجی ہوٹل کے ساتھ جو پٹرول پمپ ہے وہاں تک دھکا لگا کے لے گئے وہ دونوں لڑکیاں بہت زیادہ خوش ہوئیں اور دعا بھی دی اور ڈولفن پولیس کی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں