اتوار,  17 مئی 2026ء
خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت بحال کرنیکا اعلان

پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےاعلان کیاہے کہ صوبے کے تمام رہائشیوں کو ہیلتھ کارڈز کے ذریعے مفت علاج کی سہولت بحال کردی گئی ہے ۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں احساس پروگرام سے جمع کیے گئے ڈیٹا کے مطابق مستحق افراد میں فی فرد 10,000 روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حلقوں سے مزید 150,000 لوگوں کوبھی فی بندہ 10,000 فراہم کیے جائیں گے۔

غریب لوگوں کی مدد کے لیے، انہوں نے لنگر خانے کانظام بھی بحال کرنے کااعلان کیا اور کہاکہ صوبائی حکومت مریضوں کے خدمت گزاروں کی سہولت کے لیے اسپتالوں میں سحری اورافطاری کا اہتمام کرے گی۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تربیت فراہم کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ ان کے کاروبار کو قائم کرنے کے لیے گرانٹس اور بلاسود قرضوں کی صورت میں مالی امداد بھی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وفاقی حکومت سے نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایاجات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کرینگے ۔

انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے اور حالیہ بارشوں کے بعد متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کے اعلان کا خیرمقدم کیااورکہاکہ صوبائی حکومت بارش سے متاثرہ علاقوں کو پہلے ہی فنڈز جاری کر چکی ہے۔

مزید خبریں