اتوار,  17 مئی 2026ء
کوارٹرزکی متنازعہ الاٹمنٹ پر سی ڈی اے پاشاگروپ کاانتباہ

اسلام آباد(راجہ اسرارحسین) کوارٹر الاٹمنٹ کے حوالے سے جنرل سیکرٹری کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ایمپلائیز یونین پاشا گروپ کے سربراہ عزت کمال پاشا نےکہا ہے کہ جن کو سفارش پر کوارٹرالاٹ کئے گئے ہیں وہ سب کینسل کئے جائیں بصورت دیگر ذمہ داروں او رسفارشیوں کیخلاف دما دم مست قلندر ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق کوارٹر الاٹمنٹ کے حوالے سے جنرل سیکرٹری کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ایمپلائیز یونین پاشا گروپ کے سربراہ عزت کمال پاشا نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرا یہ ویڈیو پیغام جاری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سی ڈی اے کے ہمارے تمام ورکرز سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، اسی وجہ سے میں نے یوٹیوب فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنا یہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں سی ڈی اے کے ملازمین سے اس لئے مخاطب ہوں جیسا کہ چند دن پہلے سی ڈی اے کے اندر کوارٹر الاٹمنٹ کے حوالے سے لسٹیں جاری کی گئی ہیں ،جس طریقے سے یہ متنازعہ پروسیجر مکمل ہوااورمتاثرین ن اپنے تحفظا ت کا اظہار کیا، لوگوں نے مجھے مجھ سے پوچھا کہ سر ہمیں تو لسٹ کا بھی نہیں پتہ ،ہمیں تو کچھ بتایا بھی نہیں گیا ،لسٹ کدھر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں اس چیز کو بڑا واضح کرنا چاہتا ہوں ہمارے جن ملازمین کو جو کہ میرٹ پہ ہیں، بالخصوص مستحق ہیں، غریب ہیں ،جن کو کوارٹر الاٹ ہوئے ہیں میں ان کو دل سے مبارکباد ضرور پیش کرتا ہوں لیکن میں اس چیز سے آنکھیں بند نہیں کر سکتا کہ بہت سے ایسے لوگوں نے بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھویا ہے جو سفارشی ہیں اور سفارش سے یہ الاٹمنٹ اپنے نام کروائی ہے اور سی ڈی اےکے مزدوروں کا حق مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین سی ڈی اے سے اپیل کرتا ہوں کہ ٓاپ کے بارے میں پورے پاکستان میں پورے سی ڈی اے میں مشہور بھی ہے اور سچ بھی ہے کہ آپ ایک ایماندار ادمی ہیں آپ کو چاہیے کہ اس کی سکروٹنی آپ خود کریں، آپ کا جو ایڈمن کا سٹاف بیٹھا ہے، میں ان سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا سی ڈی اے کے مزدوروں کو کبھی اس کا حق ملے گا ؟

انہوں نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے اس کی مکمل تحقیقات کریںاگر یہ ٹھیک ہے تو پھر سلام، لیکن جن کو بیچ میں ٹاؤٹ دو نمبر طریقے سے غلط ڈائریا نمبر لگا کے کچھ افسران کو ساتھ ملا کے بدمعاشی کی گئی ہے یہ ہمیں قبول نہیں ہے ،اس پر ہم اپنے احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں اور مجھے امید ہے جیسے چیئرمین سی ڈی اے نے ادارے پر میرٹ کا قیام کیا ،انشاءاللہ تعالی اس پر بھی بھرپور ایکشن لیں گے اور میرٹ کا بول بالا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جس نے بیٹھ کر یہ لسٹیں فائنل کیں، جو جو افیسر جو جو اسٹاف اس میں ملوث ہے ،میں چیئرمین سی ڈی اے ،ممبر ایڈمن اور ڈی جی ایڈمن کو یہ کہنا چاہتا ہوں، ان سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کے خلاف فی الفور ایکشن لیں، اس کے خلاف انکوائری قائم کی جائے، جن کو میرٹ پہ ملا ہے ان کو دیا جائے لیکن جومیرٹ پر نہیں ہیں ان کی الاٹمنٹ کینسل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ سی ڈی ایمپلائیز یونین پاشاگروپ حق اور سچ کی آواز بلند کرتا رہے گا اور جب ہمیں اللہ موقع دے گا ہم ان کوارٹروں کی تعداد بھی بڑھائیں گے اور میرٹ کے اوپر جو غریب اور مستحق لوگ ہیں ان کو ہم یہ کوارٹر الاٹ کریں گے۔

مزید خبریں