لاہور(روشن پاکستان نیوز) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے رمضان میں صارفین کو گیس کی دستیابی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک پلان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چونکہ قدرتی ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔
رمضان کے مقدس مہینے میں گیس کی کھپت خاص طور پر سحری اور افطار میں ضروریات اوربڑھ جاتی ہیں جس وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔
ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایاجائیگا۔
مزیدپڑھیں:صدارتی الیکشن، کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی
ترجمان نے بتایاکہ کہ سحری کے لیے گیس صبح 2:30 بجے سے صبح 8 بجے تک فراہم کی جائے گی جبکہ دوپہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
ترجمان گیس کمپنی نے گیس پریشر کے مسائل کے حل کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دیدیں جبکہ گیس کی قلت اور پریشر کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔
رواں ہفے سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے اعلان کیا تھا کہ سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ گیس کی فراہمی صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک اور دوپہر 10 بجے سے صبح 3 بجے تک معطل رہے گی۔