گوجرانوالہ (دلشادعلی)الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے ڈائریکٹر جنر ل ہیومن ریسورسز و ایڈمنسٹریشن جلیل الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کرار ادا کرتی ہیں اور عملی زندگی میں انہیں اچھا شہری بننے میں مدگار ثابت ہوتی ہیں۔
اِن خیالات کا اظہارانہوں نے گیپکوگرائمر سکول میں منعقدہ سپورٹس ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی مینجرپبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانا، اسسٹنٹ دائریکٹر ایڈمن طارق بشیر،سکول ہیڈ مسٹریس مسز ملیحہ یعقوب سمیت سکول کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی جی ایچ آر ایند ایڈمن نے بچوں میں نظم و ضبط اور اُنکے سپورٹس مین سپرٹ کی تعریف کی اور عمدہ طریقہ سے سپورٹس ڈے کے انعقاد پر سکول انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقرریں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے بچوں میں ذہنی و جسمانی نشو ونما ہوتی ہے جس سے وہ ملک کے مفید شہری بنتے ہیں اور عملی زندگی میں اُن کے اندر مثبت مقابلہ کا رُحجان بھی پروان چڑھتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک طالب علم کے ساتھ ساتھ اچھے کھلاڑی بن کر میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
مزیدپڑھیں:ایم ڈبلیو ایم سربراہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن ن جلیل الرحمن،ڈپٹی مینجرپبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانا، اسسٹنٹ دائریکٹر ایڈمن طارق بشیراورسکول ہیڈ مسٹریس مسز ملیحہ یعقوب نے مختلف قسم کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعاما ت بھی دیئے۔سپورٹس ڈے میں بچوں نے پی ٹی شو، 50میٹر،100میٹردوڑ،فراگ ریس،تھری لیگ ریس، بوری ڈور، لانگ جمپ اور رسہ کشی سمیت دیگر کھیلوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے مہمانوں اور شرکاء کو محظوظ کیا۔